۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تالار شهر کروکوس پس از حمله تروریستی سوم فروردین

حوزہ/ ماسکو میں ۲۲ مارچ ۲۰۲۴ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر آیت اللہ اعرافی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا تھا جس پر روسی آرتھوڈوکس چرچ کی کونسل نے اظہار تشکر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روس کے دار الحکومت ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر ۲۲ مارچ ۲۰۲۴ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے موقع پر آیت اللہ اعرافی نے روسی آرتھوڈوکس چرچ کی کونسل کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا جس پر اس کونسل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

سربراہ حوزہ علمیہ ایران محترم علیرضا اعرافی صاحب

روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سرپرست اعلیٰ عالیجناب پاتریارک کریل نے کہا: میں 22 مارچ 2024 کو ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے آپ کے تعزیتی خط کے لیے تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

روسی عوام کی حمایت میں آپ کے بیان پر روسی آرتھوڈوکس چرچ آپ اور حوزہ علمیہ ایران کا مشکور ہے ۔

امید کرتے ہیں کہ ہماری مذہبی تنظیموں کے درمیان اچھے تعلقات امن، ہمسایوں سے محبت، عدل و انصاف اور باہمی احترام کی گواہی دیتے رہیں۔

شکریہ

واضح رہے کہ کروکس سٹی ہال پر حملہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جو جمعہ 22 مارچ 2024 کی شام کو ہوا تھا، کروکس سٹی ہال ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک میں واقع ہے، اس دہشت گردانہ حملے میں جو کہ روس میں گزشتہ 20 سالوں میں سب سے مہلک حملہ تھا، 130 سے زائد افراد ہلاک اور 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .